2 فروری 2013 - 20:30

صہیونی فوجیوں نے غرب اردن کے کنارے پر حملےکے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو زخمی کردیا ہے۔

ابنا: فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے کل نابلس کے جنوب میں "باب الحریہ " گاؤں پر حملہ کیا جس میں فلسطینی نوجوان "ذکریا نجّار " زخمی ہوگیا۔ واضح رہے فلسطینی عوام اور انکے حامی غیرملکی امن کارکنوں نے حال ہی میں اس علاقے کو آباد کرکے اسے باب الحریہ کا نام دیا ہے۔صہیونی فوجیوں نے اس گاؤں کی تشکیل کے صرف چند گھنٹے بعد  اس پر حملہ کرکے اسے تباہ کیا ۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمت کی تحریک "حماس" نے باب الحریہ پر صہیونی فوجیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دی۔
صہیونی فوجیوں نے دو ہفتہ قبل بھی فلسطینی عوام اور انکے حامی غیرملکی امن کارکنوں کی جانب سے آباد ہونیوالے "باب الشمس " گاؤں پر حملہ کرکے اسے تباہ کردیاتھا۔

.......

/169